سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل گول پہیوں والی سائیکل دیکھ کر سب ہی کے سر چکرا گئے ہیں، ہر دیکھنے والے کو تجسس یہ ہے کہ یہ منفرد سائیکل چلتی کیسے ہے؟
انٹرنیٹ پر وائرل یہ سائیکل اپنی مثال آپ ہے کیوں کہ آج تک ہر گاڑی کے پہیے گول ہی تھے، سائنس کی اس نئی ایجاد کے پہیے چوکور ہیں مگر یہ عام سائیکلوں کی طرح ہی چلتی اور چلائی جاتی ہے۔
سائیکل کی وائرل ویڈیو پر صارفین طرح طرح کے تبصرے اور اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسی سائیکل کو ماننے سے اُن کے ذہن نے ہی انکار کردیا ہے۔
ایک ٹوئٹر صارف کا پانے تبصرے میں کہنا تھا کہ دراصل چوکور فریم کے اندر کا ڈھانچہ گولائی میں حرکت کر رہا ہے، تکنیکی طور پر یہ چوکور پہیے نہیں ہیں۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ اگر یہ پہیے کارآمد بھی ہیں تو یہ رگڑ کے لیے زیادہ توانائی استعمال کریں گے جبکہ دیگر صارفین اس پر مزاحیہ اور طنزیہ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
Comments are closed.