بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویڈیو، ننھے حاجی کے تلبیہ نے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے

2019ء کے بعد عالمی وبا کورونا وائرس کے پیشِ نظر لگنے والے متعدد لاک ڈاؤن کے بعد گزشتہ روز 10 لاکھ حاجیوں نے فریضۂ حج ادا کیا۔

حج 2022ء کے دوران جہاں لاکھوں دل کو چھو لینے والی اور روح کو تازہ دم کر دینے والی ویڈیوز اور تصویریں وائرل ہوئیں وہیں ایک ننھے سے حاجی نے انٹرنیٹ صارفین کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی ہے۔

ننھا حاجی اپنے والد کے کندھوں پر بیٹھا با آواز بلند تلبیہ ’’لبّیک، اللّٰھم لبّیک،لبّیک لاشریک لک لبّیک۔انّ الحمدَ والنّعمۃَ لکَ والمُلک لا شریکَ لک‘‘ بلند کر رہا ہے۔

یہ ننھا حاجی جہاں اپنے اطراف موجود حاجیوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہا تھا وہیں انٹرنیٹ پر بھی یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے اور کروڑوں انٹرنیٹ صارفین کا دل جیت چکی ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر خوب تبصرے کیے جا رہے ہیں اور اس ننھے سے حاجی کو 2022ء کا ’کیوٹ حاجی‘ قرار دیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.