بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویڈیو، میچ ہارنے پر بھارتیوں کو ٹشو بانٹتا پاکستانی

ایشیا کپ 2022ء کے سلسلے میں ہونے والے پاک بمقابلہ بھارت میچ سے تاحال دلچسپ مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹس پر وائرل ہوتی ایک نئی ویڈیو نے پاکستانی کرکٹ شائقین کو قہقے لگانے پر مجبور کر دیا ہے۔

بھارتی سابق کپتان و کھلاڑی ویرات کوہلی کی پاک بھارت میچ کے دوران بنائی گئی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پاکستانی سپورٹر میچ کے بعد بھارتی ٹیم کے حمایتیوں میں ٹشو بانٹ رہا ہے۔

اس منچلے پاکستانی سے کوئی بھارتی ٹیم کا سپورٹر ٹشو لے رہا ہے تو کوئی لینے سے انکار کرتا نظر آ رہا ہے۔

اس ویڈیو کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بے حد پسند اور شیئر کیا جا رہا ہے۔

پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کے دوران منفرد اور اچھوتے لمحات کے وائرل ہونے کی ہمیشہ ہی سے روایت رہی اور اس بار بھی سوشل میڈیا ایسی مثالوں سے بھرا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ 4 ستمبر کو ایشیا کپ 2022ء کے سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پاکستان نے بھارت کا 182 رنز کا ہدف محمد رضوان اور محمد نواز کی شاندار اننگز کی بدولت آخری اوور میں پورا کیا تھا، رضوان نے 71 اور نواز نے 20 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.