بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویڈیو، مسجدِ نبوی اور مسجد الحرام میں نماز استسقاء کے مناظر

 بارانِ رحمت کے لیے مسجد نبوی اور مسجد الحرام سمیت سعودی عرب کی تمام مساجد میں نمازِ استسقاء ادا کی گئی۔

نمازِ استسقاء کا سب سے بڑا اجتماع مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں ہوا۔

15 برس سے کومے میں رہنے والے سعودی شہزادے ولید بن خالد بن طلال کی انگلیوں نے طویل مدت بعد حرکت کی جس سے ان کی زندگی کی دوبارہ امید جاگی ہے۔

سنتِ رسول اکرم ﷺ پر عمل کرتے ہوئے بارانِ رحمت کے لیے مملکت بھر میں نمازِ استسقاء کا اہتمام کیا گیا۔

رسولﷺ کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے امام مسجد نے استسقاء خطبے  کے اختتام پر اپنی چادر کی ہیئت بھی تبدیل کی۔

بتایا جاتا ہے چادر کا پلٹنا گویا زبان حال سے اللہ کے سامنے اپنی عرض داشت پیش کرنا ہے ، کہ قحط کی حالت کو اسی طرح بدل دیجئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.