افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد بچیوں کے اسکول کھل گئے، جس کے بعد بڑی تعداد میں لڑکیوں کا برقعہ پہنے اسکول آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں بچیوں کے اسکول میں داخل ہونے کی ویڈیو ترجمان طالبان سہیل شاہین نے شیئر کی۔
ویڈیو کے ساتھ سہیل شاہین نے پیغام میں لکھا کہ نئے افغانستان میں اسکول کھل گئے ہیں۔
سہیل شاہین کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ طالبان نے 15 اگست 2021 کو افغان دارالحکومت کابل پر بھی قبضہ کرلیا تھا ، ملک میں طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد سابق افغان صدر اشرف غنی سمیت متعدد اہم حکومتی عہدے داروں نے ملک چھوڑ دیا تھا۔
Comments are closed.