بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویڈیو، شکست کے بعد قومی کھلاڑیوں کی مہمان ٹیم سے خوش گپیاں

تاریخی ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں سے خوشگوار موڈ میں بات چیت کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو پی سی بی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کی جس میں ڈیوڈ وارنر کو ساتھ بیٹھے کرکٹرز کو کسی کی نقل اتارتے یا کوئی تکنیک سکھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈیوڈ وارنر کی بات سُن کر بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف سمیت وہیں کھڑے ایلکس کیری بھی قہقہہ لگاتے ہیں۔

یاد رہے کہ  قذافی اسٹیڈیم میں گزشتہ روز تاریخی ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ کھیلا گیا جس میں مہمان ٹیم نے فتح اپنے نام کی۔

 کینگروز نے 24سال بعد لاہور ٹیسٹ میں پاکستانی شاہین کو شکار کرتے ہوئے 115رنز کی بڑی فتح کے ساتھ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز ایک صفر سے جیت لی۔

بینو قادر ٹرافی میں اس سے قبل پنڈی اور کراچی ٹیسٹ ڈرا ہوگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.