بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویڈیو، بھارتی باسکٹ بال کی ٹیم کو گوبر کے اُپلے لگاتی خاتون کی تلاش؟

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک خاتون کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ انتہائی مہارت سے دیوار پر عمودی قطار میں گائے کے گوبر کے اُپلے لگا رہی ہے۔

یوں تو انٹرنیٹ پر آئے روز صارفین کی نظروں سے چونکا دینے والا مواد گزرتا ہی رہتا ہے جو صارفین کو کبھی حیران کر دیتا ہے تو کبھی اِنہیں سوچنے پر مجبور کر دیتا یے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو مہارت کے ساتھ دیوار پر گائے کے گوبر کی اپلوں کو اونچا پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، یہ سب ہی اُپلے دیوار پر عین ایک قطار میں سیدھی عمودی لکیر میں چپک رہے ہیں۔  

ٹوئٹر صارف اونیش شرن نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بھارتی باسکٹ بال ٹیم اس خاتون کو تلاش کر رہی ہے‘۔

خاتون کے اس ہنر کو ٹوئٹر صارفین خوب سراہ رہے ہیں۔ 

اس وائرل ویڈیو کو اب تک 1.5 ملین سے زیادہ ویوز اور 48 ہزار سے زائد  لائیکس حاصل ہو چکے ہیں۔ 

بیشتر صارفین ویڈیو پر مزاحیہ تبصرے کررہے ہیں، ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’اس طرح کے بہت سے ہنر مند افراد چھپے ہوئے ہیں… صرف دریافت کرنے کی ضرورت ہے‘ ۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’حیرت انگیز‘۔

واضح رہے کہ بھارت میں گائے کے گوبر کے اپلے کئی دہائیوں سے کھانا پکانے کے لیے ایندھن کے طور پر استعمال کیے جا رہے ہیں۔

بھارت میں ’گورہبہ‘ کے نام سے ایک تہوار جو کرناٹک کے ایک گاؤں میں منایا جاتا ہے، جہاں شرکاء ایک دوسرے پر گائے کا گوبر پھینکتے ہیں، یہ اسپین کے ٹماٹر پھینکنے والے تہوار ’لا ٹومیٹینا‘ (La Tomatina) سے ملتا جلتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.