پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے لاہور ٹیسٹ کے پہلے روز مہمان کھلاڑیوں کو زبردست گڈ مارننگ کیا۔
آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں شاہین شاہ نے تین گیندوں پر دو وکٹیں اپنے نام کرلیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے پہلے ڈیوڈ وارنر اور پھر مارنس لابوشین کو پویلین کی راہ دکھائی۔
خیال رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ٹاس جیتنے کے بعد بات کرتے ہوئے مہمان کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم پچھلے چار دن کافی ریلیکس رہے ہیں، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔
بابر اعظم کاکہنا تھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے فہیم اشرف کی جگہ نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
Comments are closed.