بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویڈیو، اسٹیڈیم میں پی ایس ایل ترانے پر کرکٹ کے متوالے کا شاندار رقص

پی ایس ایل سیزن سیون کے سنسنی خیز میچز سے شائقینِ کرکٹ لطف اندوز ہورہے ہیں، اسٹیڈیم میں موجود کرکٹ کے متوالے بھی پی ایس ایل کے ایک ایک لمحے کو انجوائے کررہے ہیں۔

پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اسٹیڈیم میں موجود ایک ایسے ہی نوجوان کرکٹ کے متوالے واصف کے آفیشل پی ایس ایل ترانے پر ڈانس کی ویڈیو شیئر کی گئی۔

نوجوان کے ڈانس مووز نے وہاں بیٹھے لوگوں کی  توجہ تو اپنی جانب مبذول کروا ہی لی تھی لیکن سوشل میڈیا پر بھی اس ڈانس ویڈیو کے خوب چرچے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے سیزن سیون کے میچ کے دوران کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کے باہر بچوں کے معصومیت بھرے احتجاج سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں موجود واصف کا تعلق میر پور خاص سے ہے.

 ان کا بتانا ہے کہ وہ کوئی پروفیشنل ڈانسر نہیں ہیں بس ایسے ہی ترانے پر ڈانس کیا اور وہ سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کررہا ہے۔

خیال رہے کہ 27 جنوری سے شروع ہونے والی پی ایس ایل کے سنسنی خیز میچز ایک ماہ تک جاری رہیں گے، پی ایس ایل کا فائنل 27 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.