آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں پاکستان نے بالآخر پہلی کامیابی سمیٹ لی، ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان کی 2009 کے بعد پہلی کامیابی ہے۔
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پانچواں میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا اور مخالف ٹیم کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔
ہیملٹن میں جاری میچ بارش کی وجہ سے بیس اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا تھا، بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستانی بولرز نے شاندار بولنگ کی ہے ، اور حریف ٹیم کو 89 رنز تک محدود رکھا۔
پاکستان ویمنز ٹیم نے بارش سےمتاثرہ میچ میں90رنز کا ہدف 2 وکٹوں پرحاصل کیا، ندا ڈار نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی جانب سے منیبہ علی 37 ، عمیمہ سہیل 22 اور بسمہ معروف نے 20 رنز بنائے۔
Comments are closed.