جمعہ 9؍محرم الحرام 1445ھ28؍جولائی 2023ء

ویمن فٹبال ورلڈ کپ: انگلینڈ نے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

فیفا ویمن فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میں انگلینڈ نے ڈینمارک کو ہراکر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں چین نے ہیٹی کو 0-1 سے ہرایا جبکہ ارجنٹینا اور جنوبی افریقا کا میچ 2-2 گول سے برابر ہوگیا۔

فیفا ویمن فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میں انگلینڈ نے ڈنمارک 0-1 سے شکست دیکر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی اور گروپ ڈی سے پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

ڈونیڈن میں کھیلے گئے گروپ جی کے میچ میں جنوبی افریقا اور ارجنٹینا کا میچ 2-2 گول سے برابر ہوگیا۔ دونوں ٹیموں کا اب تک ایک، ایک پوائنٹ ہے۔ اس گروپ سے سوئیڈن اور اٹلی تین، تین پوائنٹس حاصل کرچکے ہیں۔ 

دن کے تیسرے میچ میں چین نے ہیٹی کو 0-1 سے ہراکر ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی تاہم اسے اگلے مرحلے میں جانے کے لئے ڈیمارک کو ہرانا ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.