جمعرات 22؍محرم الحرام 1445ھ10؍اگست 2023ء

ویمن فٹبال ورلڈکپ: انگلش فٹبالر لارین جیمز پر دو میچز کی پابندی

ویمن فٹبال ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی فارورڈ لارین جیمز پر دو میچز کی پابندی عائد کردی گئی۔ 

ورلڈکپ کے دوران نائجیریا کے خلاف میچ میں لارین جیمز کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا۔

فیفا نے لارین جیمز کی پابندی ایک میچ سے بڑھا کر دو میچز کر دی۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں انگلینڈ ویمن ٹیم کل کوارٹر فائنل میں کولمبیا کے مد مقابل ہوگی۔ 

انگلینڈ کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں لارین جیمز ٹیم کو دستیاب ہوں گی۔ 

لارین نے پری کوارٹر فائل میں نائیجریا کی کھلاڑی مشیل الوزی کو کمر میں ہٹ کیا تھا جس کے بعد وی اے آر ریویو میں ان کی غلطی ثابت ہونے پر انہیں ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا تھا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.