ویمن ایمیچرز ایشین پیسیفک گالف چیمپئن شپ کے لیے پاکستان کی نمبر ون خاتون گالفر حمنہ امجد سنگاپور پہنچ گئیں۔
حمنہ امجد دوسری مرتبہ ایشین پیسیفک چیمپئن شپ میں شرکت کر رہی ہیں۔
انٹرنیشنل چیف گالف ریفری کرنل زاہد اقبال بطور آفیشل حمنہ امجد کے ساتھ موجود ہیں۔
زاہد اقبال نے کہا ہے کہ حمنہ امجد نے ورلڈ گالف رینکنگ WAGR کے تحت میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حمنہ امجد وائٹ ٹی سے ساڑھے چھ ہزار یارڈز پر مقابلہ کریں گی۔
زاہد اقبال کے مطابق حمنہ امجد نے آج بھرپور ردھم سے پریکٹس میں حصہ لیا، ان کا میگا ایونٹ میں شرکت کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں۔
چیمپئن شپ 9 مارچ سے 12 مارچ تک سنگاپور کے آئس لینڈ گالف کنٹری کلب میں کھیلی جارہی ہے۔
گزشتہ برس گالفر حمنہ امجد نے تھائی لینڈ میں ایشین پیسیفک میں حصہ لیا تھا، وہ سعودی اوپن ایل پی جی گالف ٹور بھی کھیل چکی ہیں۔
Comments are closed.