
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022ء کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔
شیڈول کے مطابق ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ آئندہ برس 4 مارچ سے نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2022ء کا افتتاحی میچ میزبان نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ہو گا۔
5 مارچ کو انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان میچ ہو گا، جبکہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ 6 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز 30 اور 31 مارچ جبکہ فائنل 3 اپریل کو ہو گا۔
Comments are closed.