south american brides free chat websites for singles thai men names meet single women in south africa asain women super handsome boy www dateinasia sign in i am vietnamese

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویمنز کرکٹ سیزن 22-2021 کا اعلان کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمنز کرکٹ سیزن 22-2021 کا اعلان کردیا، ویمنز کرکٹ سیزن رواں برس ستمبر سے اگلے برس جولائی تک جاری رہے گا۔

پی سی بی کے مطابق سیزن کا آغاز کراچی سے ہوگا، سیزن میں 33 میچز کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اپنی اس دوسری ملاقات میں احسان مانی نے پی سی بی اور بین الاقوامی اداروں اور اسپانسرز کے ساتھ ہونیوالے معاہدوں کی تفصیلات بتائیں۔

پاکستان ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کا آغاز 9 ستمبر سے ہوگا۔

انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان پہنچے گی، 10 سے 22 ستمبر تک دو ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز راولپنڈی میں ہوں گے۔

سال کے اختتام میں ویمنز کرکٹ ٹیم آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے زمبابوے جائے گی۔

زمبابوے روانگی سے قبل ایک سیریز کھیلنے کے لیے آئی سی سی رکن ملک سے رابطے میں ہیں۔

رمیز راجہ کی بگ تھری کی طرف جھکاؤ کا حوالہ دیتے ہوئے سرفراز نے کہا ہے کہ

ویمنز انڈر-19 ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کو ڈومیسٹک کیلنڈر کا حصہ بنایا گیا۔

سربراہ ویمنز سلیکشن کمیٹی عروج ممتاز کا کہنا تھا کہ ایکشن سے بھرپور سیزن کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ معیاری ڈومیسٹک سیزن میں نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.