منگل 29رجب المرجب 1444ھ21؍فروری 2023ء

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 114 رنز سے شکست دے دی۔ 

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنائے۔ 

انگلینڈ ویمن کی نیٹ برنٹ نے 81 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ڈینی ویٹ نے 59 اور ایمی جونز نے 47 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ سعدیہ اقبال، طوبیٰ حسن اور ندا ڈار نے ایک، ایک وکٹ لی۔ 

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 99 رنز ہی بناسکی۔ 

قومی ٹیم کی جانب سے طوبیٰ حسن 28 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ 

انگلینڈ ویمن کی جانب سے کیتھرین برنٹ اور چارلی ڈین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

میچ میں عمدہ بیٹنگ پرفارمنس پر انگلینڈ کی نیٹ برنٹ کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 

واضح رہے کہ 4 میں سے 3 میچز ہارنے کے بعد ایونٹ میں پاکستان ویمن ٹیم کا سفر ختم ہوگیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.