
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے کچھ گھنٹے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کی اہم بولر میچ سے باہر ہوگئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی فاسٹ بولر پوجا وستراکر آسٹریلیا کے خلاف پہلے سیمی فائنل میں سانس کی نالی میں انفیکشن کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکیں گی۔
رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے متبادل کھلاڑی کی درخواست منظور کرلی۔
واضح رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول ہے جبکہ دوسرا سیمی فائنل کل انگلینڈ اور جنوبی افریقاکے درمیان کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.