بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویمنز ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی، ٹیم کی وطن واپسی

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پاکستان ٹیم وطن واپس پہنچ گئی قومی ٹیم میگا ایونٹ میں صرف ایک میچ جیت سکی۔

نیوزی لینڈ میں ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد پاکستان ٹیم کراچی پہنچ گئی، جہاں سے کھلاڑی اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئیں۔

ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، اسے میگا ایونٹ کے 7 میچز میں سے 6 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور صرف ایک میچ میں کامیابی ملی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.