بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویمنز ورلڈ کپ، سدرہ امین کی سینچری بھی پاکستان کو میچ نہ جتوا سکی

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی سدرہ امین کی سینچری بھی پاکستان کو جیت نہ دلوا سکی، قومی ٹیم 9رنز سے میچ ہار گئی۔

ویمنز ورلڈ کپ میں آج کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو مسلسل چوتھی شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

قومی ویمنز ٹیم بنگلا دیش کی جانب سے مقررہ 50 اوورز میں دیئے گئے 235 رنز کے ہدف کے تعاقب میں  225 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے اپنی سینچری مکمل کی جبکہ ناہیدہ خان 43 اور کپتان بسمہ معروف 31 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ 3 بیٹرز اپنا کھاتہ کھولے بغیر پویلین روانہ ہوئیں۔

بنگلا دیش کی جانب سے پلیئر آف دی میچ فہیمہ خاتون نے 3 وکٹ حاصل کیے۔

واضح رہے کہ پاکستان نیوزی لینڈ میں جاری آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں مسلسل 4 میچ ہار چکی ہے، پاکستان ویمنز ٹیم کو ہرانے والی ٹیموں میں بھارت آسٹریلیا ، جنوبی افریقا اور بنگلادیش شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.