آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں فائنل فور میں مقابلہ کریں گی جبکہ بھارتی ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
انگلینڈ نے بنگلادیش کو 100 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا جبکہ جنوبی افریقہ نے بھارت کو شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے آخری لیگ میچ میں سیمی فائنل تک رسائی کے لیے بھارت کو جنوبی افریقہ کو ہرانا لازمی تھا۔
بھارت کی سرمتی مندھانا اور شفالی نے ٹیم کو 91 رنز کا آغاز بھی فراہم کیا، شفالی نے 53 رنز بنائے 71 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
پھر کپتان متھالی راج نے 68 اور ہرمن پریت نے 48 رنز بنائے، بھارت کا اسکور سات وکٹ پر 274 رنز رہا۔
جواب میں جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ تو جلد گرگئی، لیکن دوسری وکٹ پر لاورا اور لارا گڈال نے 125 رنز کی شراکت لگائی جس کے بعد لارا 49 اور لاورا گڈال 80 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں۔
ایسے میں ڈی پریز نے ذمہ داری نبھائی، دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں، جب دو گیندوں پر جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 3 رنز درکار تھے تب ڈی پریز کیچ آؤٹ ہوگئیں، لیکن یہ گیند نوبال قرار پائی، پھر ڈی پریز نے آخری گیند پر جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے فتح دلادی اور بھارت کو ایونٹ سے باہر کر دیا۔
Comments are closed.