جمعرات یکم؍محرم الحرام 1445ھ20؍جولائی 2023ء

ویمنز فٹبال ورلڈکپ: مشترکہ میزبان نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا اپنے اپنے میچز میں کامیاب

ویمنز ورلڈکپ فٹبال کے افتتاحی میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے ناروے کو ایک گول سے ہرادیا۔ میچ کا فیصلہ کن گول 48ویں منٹ میں ہنہ ولکنسن نے اسکور کیا۔ ایک اور میچ میں میگا ایونٹ کے مشترکہ میزبان آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو ایک گول سے شکست دے دی۔

فیفا ویمنز فٹبال ورلڈکپ کا شاندار آغاز ہو گیا، آکلینڈ میں کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم میں افتتاحی میچ میں ناروے اور میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔ 

دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ بنا سکی، لیکن دوسرا ہاف شروع ہوا تو 48ویں منٹ میں ہنہ ولکنسن نے گیند کو جال میں پہنچایا اور نیوزی لینڈ کو برتری دلادی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

میگا ایونٹ کا دوسرا میچ شریک میزبان آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے درمیان سڈنی میں کھیلا گیا، شروع ہی سے دونوں جانب سے ایک دوسرے کے گول پر حملے ہوئے لیکن پہلے ہاف میں کسی کو کامیابی نہ ملی۔

دوسرے ہاف کے شروع میں آسٹریلیا کو پنالٹی کک ملی اور اسٹیفنی کیٹلے نے اسے گول میں بدل دیا۔ اس کے بعد کوئی ٹیم گول نہ بنا سکی اور آسٹریلیا نے میچ ایک۔صفر سے جیت لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.