جمعہ13؍جمادی الثانی 1444ھ6؍جنوری 2023ء

ویلز کا خاندان 40 برس سے چوراہے کے وسط میں رہائش پذیر

برطانیہ کے علاقے ویلز کا ایک خاندان گزشتہ 40 سال سے ایک چوراہے کے وسط میں رہائش پذیر ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس خاندان نے اپنے گھر کے گرد سرکولر روڈ بنانے پر یہاں سے جانے سے انکار کر دیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ 1960 میں جب ڈیوڈ جان اور ایریان ہوواٹسن، ویلز کے علاقے ڈینبک شائر میں واقع اپنے بنگلے میں منتقل ہوئے تو یہ علاقہ ایک مستقل محلہ تھا اور اگلے 20 برس تک صورتحال بالکل نارمل رہی۔ 

تاہم یہ معاملہ اس وقت بگڑا جب 40 برس قبل مقامی حکام نے انہیں آگاہ کیا کہ جس جگہ پر ان کا بنگلہ واقع ہے وہاں پر ایک چوراہا تعمیر کیا جانا ہے۔

اس پر اس خاندان نے یہاں سے منتقل ہونے سے انکار کر دیا، جس پر حکومت نے ان کے گھر کے گرد چوراہا بنا دیا اور جب سے یہ خاندان وہیں پر رہائش پذیر ہے۔ 

خاندان کے رکن کلاوئیڈ ہوواٹسن نے اس حوالے سے برطانوی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ اب تو ہم اس چوراہے پر رہنے کے عادی ہوچکے ہیں، ہمیں پڑوسیوں کے حوالے سے کوئی مشکل نہیں۔

لیکن جب چھوٹے بچے گھر پر ہوں تو پریشانی رہتی ہے، اس کے علاوہ جب کسی کو ہمارے پاس آنا ہو تو وہ پوچھتا ہے کہ وہ گھر تک کس طرح پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ صرف اس وقت ہوتا ہے جب مصروف اوقات میں ٹریفک کی روانی زیادہ ہوتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.