بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان سے متعلق بات چیت جاری

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان آمد سے متعلق بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ون ڈے سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان سے متعلق بات چیت جاری ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز بورڈز میچز کے شیڈول اور وینیوز پر بات چیت کر رہے ہیں۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستانی کرکٹرز کا جشن کا اسٹائل کاپی کر کے توجہ حاصل کرلی۔

ویسٹ انڈیز کا 3 ون ڈے میچز کے لئے جون میں دورہ پاکستان شیڈولڈ ہے، میچز کے لئے کراچی اور راولپنڈی کے وینیوز زیر غور ہیں جس کا جلد فیصلہ متوقع ہے۔

یاد رہے کہ کوویڈ 19 کیسز سامنے آنے کے بعد ون ڈے میچز جون میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.