بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویسٹ انڈیز کی ٹیم آج اسلام آباد پہنچ رہی ہے

پاکستان سے تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے ویسٹ انڈیز کی ٹیم آج اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پہنچنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے ملتان پہنچایا جائے گا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 8 جون کو کھیلا جائے گا۔

جو روٹ نے شاندار اننگز کھیلی اور کیریئر کی 26ویں سنچری مکمل کی جبکہ اسی اننگز کے دوران انہوں کیریئر میں 10 ہزار رنز بھی مکمل کیے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کا ٹریننگ سیشن منگل کی شام ساڑھے چار سے رات 8 بجے تک ہوگا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے ٹریننگ سیشنز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور مہمان اسکواڈ کے کپتان نکولس پوران میڈیا کانفرنسز کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 10 جون جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ اتوار 12 جون کو کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.