بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان کر دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ایرون فنچ آسٹریلین ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ کیمرون گرین کو ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔

آسٹریلین ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، مارکوس اسٹوئنس اور مچل اسٹارک کی واپسی ہوئی ہے، چاروں کھلاڑی بھارت سے ہونے والی سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 5 اکتوبر کو گولڈ کوسٹ جبکہ دوسرا اور آخری میچ 7 اکتوبر کو برسبین میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے بعد انگلینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.