hookup bbw com hookup Birmingham hookups skateboards shirts free amarillo hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرا ون ڈے: پاکستان کا فاتح الیون برقرار رکھنے کا امکان

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کل (جمعہ) کھیلا جائے گا، امکان ہے پہلے میچ کی فاتح الیون دوسرے میچ میں بھی ایکشن میں ہوگی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک دن کے آرام کے بعد دونوں ٹیمیں کل پھر آمنے سامنے ہوں گی۔ 

قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کپتان بابر اعظم کے طنز کا جواب دے دیا

شائقین کرکٹ کو پہلے ون ڈے میں شاندار کرکٹ دیکھنے کو ملی، جہاں پہلے ویسٹ انڈین بیٹرز نے عمدہ کھیل پیش کیا، شائے ہوپ نے 127 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، پھر شمارا بروکس نے بھی 70 رنز جڑ دیے۔

پاکستان کے حارث رؤف نے 4 اور شاہین آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

اس کے بعد مہمان ٹیم کی جانب سے دیے گئے 306 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امام الحق، محمد رضوان اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں۔

کپتان نے 103 رنز بنائے، پھر خوشدل شاہ نے 4 چھکوں سے سجی 41 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کو پاکستان کو فاتح بنادیا۔

دوسرے میچ کے لیے بھی امکان یہی ہے کہ وننگ کمبی نیشن برقرار رکھا جائے گا، لیکن حتمی فیصلہ ٹاس سے پہلے کیا جائے گا۔ یہ میچ بھی شام چار بجے شروع ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.