ویسٹ انڈیز کرکٹ نے بھارت کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی تیاری کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کریگ بریتھ ویٹ ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت کریں گے۔
ویسٹ انڈیز کا اسکواڈ آج سے انٹیگوا میں ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔
جیسن ہولڈر، کائل مائرز، الزری جوزف اور روسٹن چیز اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
اسکواڈ کے زیادہ تر کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کوالیفائر کے بعد رپورٹ کریں گے۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائنگ 9 جولائی کو ختم ہو گا جبکہ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 جولائی سے شروع ہو گا۔
Comments are closed.