بدھ 16؍رجب المرجب 1444ھ8؍فروری 2023ء

ویسٹ انڈیز کا بڑا اسکور، زمبابوے کے فائٹ بیک کے بعد پہلا ٹیسٹ ڈرا

ویسٹ انڈیز کے بڑے اسکور کے بعد زمبابوے کے زبردست فائٹ بیک کے باعث پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا۔ 

بلاوایو میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز 272 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم 6 وکٹوں پر 134 رنز بناسکی۔

زمبابوے کے خلاف بلاوائیو میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں تیج نارائن چندرپال نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل سنچری داغ دی۔

ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز 447 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔ 

جواب میں زمبابوے نے اپنی پہلی اننگز 379 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرکے میچ کو نتیجہ خیز بنانے کی کوشش کی۔ 

ویسٹ انڈیز نے دفاعی حکمتِ عملی اپناتے ہوئے چائے کے وقفے سے چند منٹ پہلے 203 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کی تھی۔

آخری سیشن کے دوران زمبابوے کے بیٹرز نے ویسٹ انڈین بولنگ لائن کا مقابلہ کیا اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے۔

سیریز کا دوسرا میچ 12 فروری سے بلاوائیو میں ہی کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.