جمیکا ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان ٹیم کی جانب سے شاندار بیٹنگ کرنے والے فواد عالم اور فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ پہلے دن کا اختتام مہمان ٹیم کی دو وکٹیں لیکر اچھا رہا۔
56رنز کی اننگز کھیلنے والے فواد عالم کا کہنا ہے کہ کسی بھی ٹیسٹ کا پہلا دن بہت اہم ہوتا ہے ، جو پاکستان ٹیم کے لئے اچھا ثابت ہوا ، کیونکہ مہمان ٹیم کی دو وکٹیں جلد ہی مل گئیں۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے روز بھی کوشش ہوگی کہ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کو جلد آؤٹ کریں تاکہ مزید دباؤ ڈال کر میچ اپنے حق میں کرسکیں ، کوشش ہوگی جس طرح پہلا روز گزرا اسی طرح دوسرے روز بھی پاکستان ٹیم کی پوزیشن بہتر ہو۔
فواد عالم کا کہنا ہے کہ کنڈیشن بیٹنگ کیلئے مشکل ہے ،کوشش یہ ہی تھی کہ لمبی اننگز کھیل سکیں ، امید تھی کی کوئی بھی پاٹرنر شپ لگے گی تو دو سو سے اوپر اسکور لے جائیں گے۔
44رنز کی اننگز کھیلنے والے آل راؤنڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ وکٹ پر گیند اچھی ہورہی تھی ، ایسی وکٹوں پر زیادہ توجہ کے ساتھ بیٹنگ کرنی ہوتی ہے، اچھی پاٹنرشپ لگانے کی کوشش تھی جس میں کامیابی ملی۔
فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ بیٹنگ تو گزر گئی ہے اب کوشش ہوگی کہ وہ بولنگ میں بھی اپنا کردار ادا کریں ، اور ٹیم کے دیگر بولرز کو بھرپور سپورٹ کروں ۔
Comments are closed.