ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑی کی والدہ اپنے بیٹے کے بجائے ویرات کوہلی کی بیٹنگ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔
ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ ٹرینیڈاڈ میں جاری ہے جہاں اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر جوشوا ڈی سِلوا کی والدہ بھی موجود تھیں۔
اس حوالے سے جوشوا ڈی سِلوا نے خود ہی بتا دیا کہ ان کی والدہ مجھے نہیں بلکہ ویرات کوہلی کی بیٹنگ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آئی تھیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اسٹمپ مائیک میں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کو کہتے سنا گیا کہ میری والدہ نے مجھے فون کر کے کہا ہے کہ وہ ویرات کوہلی کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آ رہی ہیں تو میں یقین نہیں کر سکا۔
رپورٹس کے مطابق جمعے کو ویسٹ انڈین کھلاڑی کی والدہ کو ویرات کوہلی سے ملاقات کا موقع بھی مل گیا تو اس دوران انہوں نے بھارتی بیٹر کو گلے لگایا اور اس دوران وہ بہت خوشی کا اظہار بھی کرتی رہیں۔
اس سے متعلق ایک ویڈیو میں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی نے بتایا کہ میری والدہ نے کہا کہ میں تمہیں نہیں ویرات کوہلی کو دیکھنے آئی ہوں، یہ بات میرے لیے مزاح سے بھرپور تھی، جس کے بعد میں نے والدہ کی ویرات کوہلی سے ملاقات کرا دی۔
جوشوا ڈی سِلوا نے کہا کہ ویرات کوہلی نے میری والدہ کا دن بلکہ شائد پورا سال یادگار بنا دیا۔
Comments are closed.