پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

ویسٹ انڈیز ویمن اے، تھائی لینڈ ایمرجنگ اور پاکستان ویمن اے کی ٹیموں کے اعزاز میں استقبالیہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 3 ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میں شریک ویسٹ انڈیز ویمن اے، تھائی لینڈ ایمرجنگ اور پاکستان ویمن اے کی ٹیموں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سمیت پی سی بی عہدیدارن نے استقبالیہ میں شرکت کی۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونے والی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ دُنیا بھر میں خواتین کرکٹ ترقی کر رہی ہے اور زیادہ تر ممالک اب ویمن کرکٹ میں بھی سرمایہ لگارہے ہیں۔

تقریب کے آخر میں تینوں ٹیموں کی کھلاڑیوں کو تحائف بھی پیش کیے گئے۔

پاکستان ویمن اے، ویسٹ انڈیز ویمن اے اور تھائی لینڈ ویمن ایمرجنگ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز 3 نومبر شروع ہوگی جس کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.