بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیدیا

مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2021 میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

ابوظبی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

کرس گیل اور ایوئن لوئس نے ویسٹ انڈیز کو دھواں دھار آغاز فراہم کیا اور  13 گیندوں پر 30 رنز بنالیے، لیکن گیل 9 گیندوں کے مہمان ٹھہرے اور 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ دوسرے اوپنر ایوئن لوئس 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

جب دیگر ٹاپ آرڈر بیٹمیسن بھی ناکام ہوئے تو کپتان کیرون پولارڈ نے 44 اور شیمرون ہیٹمائر نے 24 رنز بنائے اور ٹیم کو مشکلات کے بھنور سے نکالا۔ 

اختتامی لمحات میں آندرے رسل نے اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے 2 چھکے لگائے اور ٹیم کا اسکور 20 اوورز کے اختتام پر 157 تک پہنچا دیا۔ 

اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے ڈیوین براوو نے 10 رنز بنائے گی۔ 

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایڈم زیمپا، مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ 

خیال رہے کہ گروپ ون میں آج آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا گراؤنڈ میں تو مقابلہ نہیں تاہم دونوں ٹیموں میں سے ایک کے سیمی فائنل میں جانے کا انحصار آج ہونے والے میچز پر ہے۔

اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر گروپ ون میں انگلینڈ پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور جنوبی افریقا تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ جبکہ اس گروپ میں شامل سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور بنگلادیش سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.