بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کا 4 ملکی سیریز کی حمایت کا فیصلہ

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے 4 ملکی سیریز کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف ایگزیکٹیو ای سی بی ٹام ہیریسن کا کہنا ہے کہ چار ملکی سیریز منعقد کرانے کی اجازت دی جائے۔

سی ای او انگلش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ آئی سی سی قوانین 3 ملکی سیریز کے انعقاد کی اجازت نہیں دیتے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی 4 ملکی ٹورنامنٹ کی حمایت سے پی سی بی کو فائدہ ہوسکتا ہے۔

میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ تاحال 4 ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز پر خاموش ہے۔

آئی سی سی مالیاتی امور کمیٹی کا کہنا ہے کہ دو سے زائد ٹیموں پر مشتمل  ورلڈ کپ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، چار ملکی ٹورنامنٹ کی اجازت دینے کیلئے آئی سی سی کو قوانین میں ترمیم کرنی پڑے گی۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کل آئی سی سی اجلاس میں 4 ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز رکھیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.