بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج کے گھر ساتھی کرکٹرز کی بیٹھک ہوئی جس میں مہمانوں کی حیدرآبادی بریانی سے تواضع کی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد میں محمد سراج نے اپنے نئے گھر پر دعوت کا اہتمام کیا۔
رپورٹس کے مطابق اس دعوت میں ویرات کوہلی اور جنوبی افریقی کرکٹر فاف ڈوپلیسی سمیت آئی پی ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر ویرات کوہلی اور فاف ڈوپلیسی سمیت دیگر کرکٹرز نے محمد سراج کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی۔
واضح رہے کہ ان دنوں آئی پی ایل کھیلنے کے لیے کئی غیرملکی کھلاڑی اس وقت بھارت میں موجود ہیں۔
Comments are closed.