بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویرات کوہلی کا روی شاستری کیلئے جذباتی پیغام

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سابق بھارتی کوچ روی شاستری کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

ویرات کوہلی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر روی شاستری کے ہمراہ اپنے کچھ یادگار لمحات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے روی شاستری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’تمام یادوں اور حیرت انگیز سفر کے لیے آپ کا شکریہ جو ہم نے آپ سب کے ساتھ بطور ٹیم گزارا ہے۔‘

ویرات کوہلی نے کہا کہ ’آپ کا تعاون بہت زیادہ رہا ہے جوکہ بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ روی شاستری نے کہا ہے کہ آئی پی ایل کی وجہ سے بھارتی کھلاڑی ذہنی طور پر تھکے ہوئے تھے لہٰذا دنیا بھر کے کرکٹ بورڈز اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ کھلاڑی پیٹرول پر نہیں چلتے ہیں۔

اُنہوں نے روی شاستری کے لیے زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

 دوسری جانب ویرات کوہلی کے کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد اب روہیت شرما کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹیم کا کپتان بنادیا گیا ہے۔

بھارتی میں کرکٹ کے نگراں ادارے بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا پہلا ٹوئٹ سامنے آگیا ہے۔

اس حوالے سے بی سی سی آئی نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کے دورہ بھارت کے دوران ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے روہیت شرما کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ سے قبل ہی ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے بھارتی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.