ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں سنچری بنا کر ایک اور ایسا عالمی ریکارڈ بنایا جو دنیا کی نظروں سے اوجھل رہا۔
ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دی۔
اس میچ میں ویرات کوہلی نے 117 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے اپنے کیریئر کی 50ویں سنچری بناڈالی۔
اس سنچری کے ساتھ ہی انہوں نے بھارت کے لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
سچن ٹنڈولکر نے اپنے ون ڈے کیریئر میں 49 سنچریاں بنائی تھیں۔
یہی نہیں اپنی اس اننگز کے دوران ویرات کوہلی ون ڈے فارمیٹ کے ایک ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔
انہوں نے اس اننگز کے دوران ٹنڈولکر کا ہی ایک میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑا۔
سچن ٹنڈولکر نے 2003 کے میگا ایونٹ میں 673 رنز بنائے تھے، تاہم ویرات کوہلی اب تک 701 رنز بناچکے ہیں جبکہ ان کے لیے ممکنہ طور پر ایک میچ باقی ہے۔
واضح رہے کہ اس فہرست میں آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن تیسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے 2007 کے ورلڈکپ میں 659 رنز اسکور کیے تھے اور آسٹریلیا کو ورلڈکپ جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
Comments are closed.