بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے بھارتی ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں کامیابی دلائی تھی۔
بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے 53 گیندوں پر 82 رنز کی اننگز کھیلی تھی، جس میں 4 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ ہاردیک پانڈیا نے مجھے کہا تھا کہ اگر حارث رؤف پر اٹیک کرتے ہیں تو پاکستان کی ٹیم گھبرا جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جب 8 گیندوں پر 28 رنز درکار تھے تو فیصلہ کر لیا تھا کہ 2 چھکے نہیں مارے تو میچ ہار جائیں گے۔
ویرات کوہلی نے حارث رؤف کے آخری اوور کی آخری دو گیندوں پر 2 چھکے مارے تھے۔
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
Comments are closed.