بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے مان لیا کہ جب وہ کپتان تھے تو ان سے کئی غلطیاں ہوئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں ویرات کوہلی نے کہا کہ مجھے یہ ماننے میں کوئی شرم نہیں ہے کہ جب میں کپتان تھا تو میں نے بہت سی غلطیاں کیں۔
انہوں نے کہا کہ لیکن ایک بات جو میں یقینی طور پر جانتا ہوں کہ میں نے کبھی اپنے ذاتی مقاصد کے لیے کچھ نہیں کیا۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ میرا واحد مقصد ٹیم کو آگے لے کر جانا تھا، ناکامیاں ہوتی رہیں گی، میرا ارادہ کبھی غلط نہیں تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایم ایس دھونی کے بعد ویرات کوہلی کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا۔
ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم کوئی بڑا آئی سی سی ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ اس وقت ویرات کوہلی کھلاڑی کی حیثیت سے بھارتی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ کپتان روہت شرما ہیں۔
Comments are closed.