جمعہ30؍محرم الحرام 1445ھ18؍اگست 2023ء

ویرات کوہلی نے بابر اعظم کو ہر فارمیٹ کا بہترین بیٹر قرار دیدیا

مایہ ناز بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے بابر اعظم کو ہر فارمیٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا۔ 

اپنے ایک بیان میں ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ بابر اس وقت ہر فارمیٹ میں ٹاپ پلیئر ہے۔ ان کا ٹاپ پر ہونا بالکل بجا ہے۔

بھارت بلے باز نے کہا کہ بابر اعظم تسلسل سے پرفارم کرتے ہیں، ان کو کھیلتا دیکھ کر انجوائے کرتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ بابر اعظم سے پہلی ملاقات 2019 ورلڈکپ کے دوران مانچسٹر میں ہوئی تھی۔ عماد وسیم بابر کو میرے پاس لے کر آئے تھے۔

ویرات کوہلی نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے کھیل پر کافی دیر گفتگو کی۔ ہمیشہ بابر نے میرے لیے عزت اور احترام کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی کا یہ انٹرویو گزشتہ سال سامنے آیا تھا جو دوبارہ زیر گردش ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.