بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بطور کپتان نمیبیا کے خلاف اپنا آخری ٹی 20 میچ کھیل لیا۔
بھارت کی میچ میں فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ وہ بحیثیت کھلاڑی ٹی20 کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی کپتانی میرے لیے اعزاز ہے، بھارتی ٹیم کے ساتھ بطور کپتان بہت اچھا وقت گزرا۔
ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ ٹی20 میں آخری 3 میچز میں ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں، جو میچ ہارے اس کی وجہ ٹاس نہیں تھا، روی شاستری اور ٹیم کے تمام ممبرز کا شکر گزار ہوں۔
بھارتی کپتان نے یہ بھی کہا کہ ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ٹیم کے لئے 100 فیصد کارکردگی دوں، جب میں کپتان نہیں تھا، اس وقت بھی 100 فیصد کاکردگی دکھائی۔
Comments are closed.