سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی آج ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی ایونٹ کے فائنل تک رسائی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔
ویرات کوہلی کا ایڈیلیڈ اوول اسٹیڈیم کے بارے میں کہنا ہے کہ ’مجھے اس گراؤنڈ پر کھیلنا بہت پسند ہے‘۔
ان کا کہنا ہے کہ ’میں اس گراؤنڈ میں جیسے ہی داخل ہوتا ہوں، مجھے گھر جیسا احساس ہوتا ہے‘۔
ویرات کوہلی کا ایڈیلیڈ اوول اسٹیڈیم میں شاندار ریکارڈ
ایڈیلیڈ اوول اسٹیڈیم، وہ گراؤنڈ ہےجہاں ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری بنائی تھی۔
یہ ایک غیر منصفانہ موازنہ ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ ویرات کوہلی نے اس گراؤنڈ میں عظیم کرکٹر ڈان بریڈمین سے بھی زیادہ بین الاقوامی سنچریاں بنائی ہیں۔
کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں، سابق بھارتی کپتان کی اس گراؤنڈ میں رنز بنانے کی اوسط 75.58فیصد ہے۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج دوسرا سیمی فائنل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ اوول اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
Comments are closed.