ویت نام میں تعمیر ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے گلاس برج نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
یہ پل عوام کے لیے اپریل میں کھولا گیا تھا اور اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے اپنی کتاب کا حصہ بنایا ہے۔
شمال مغربی ویت نام کے صوبے سون لا میں واقع باک لانگ برج ایک معروف پہاڑی ریزورٹ سے منسلک ہے اور ارگرد کا خوبصورت نظارہ فراہم کرتا ہے۔
سطح سے 492 فٹ اوپر موجود اس پل کی لمبائی 2073 فٹ ہے جس کو ویت نام کے محکمہ سیاحت نے ایک فرانسیسی تعمیراتی کمپنی کے ساتھ مل کر تعمیر کیا۔
Comments are closed.