ویتنام میں ایک اسٹریٹ فوڈ اسٹال کا مالک سونے کے زیورات کا انتہائی شوقین ہے اور انہیں پہن کر لوگوں کو دکھانے کے حوالے سے پہچانا جاتا ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ 34 سالہ ڈونگوک تھوان عرف سیون بال، ہوچی من سٹی کے ارد گرد 5 کلوگرام طلائی زیورات پہن کر چہل قدمی کرتا ہے۔
سونے کے زیورات کے ساتھ اس کا یہ عشق اس وقت سے ہے، جب اس نے ہوش سنبھالا، جب وہ بالغ ہوا تو اس نے مختلف زیورات خرید کر لوگوں کو فخر سے دکھانا شروع کیا۔
اس کی اس حرکت پر جب وہ سڑک پر چلتا یا پھر ٹریفک لائٹس پر رکتا ہے تو لوگ حیرت سے اسے دیکھتے ہیں، جس سے اس کی مزید حوصلہ افزائی ہوتی ہے جس کے باعث اس نے اپنی زیادہ تر رقم اسی طلائی زیورات خریدنے پر لگانا شروع کردی۔
بتایا جاتا ہے کہ جب اس نے ہوچی من سٹی میں اپنا ہوٹ پوٹ اینڈ اسنیک اسٹال لگایا تو اس نے لوگوں کو اپنے کاروبار کی جانب متوجہ کرنے کے لیے مضحکہ خیز انداز میں طلائی زیورات پر رقوم لگانا شروع کردیں۔
جبکہ سوشل میڈیا کے آنے سے تو اس کے وارے نیارے ہوگئے اور لوگوں کی توجہ اور زیادہ اس کی جانب مبذول ہوئی ہے۔
Comments are closed.