امریکا میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ درمیانی عمر میں اپنائی گئی 8 صحتمندانہ عادات آپ کی زندگی کا دورانیہ 24 سال تک بڑھا سکتی ہیں۔
ان عادات میں سگریٹ نوشی نہ کرنا، نشہ آور اشیا سے دوری، جسمانی طور پر متحرک رہنا، اچھی خوراک، بھرپور نیند، دیگر افراد کے ساتھ مثبت سماجی روابط اور ذہنی دباؤ پر بہتر انداز میں قابو پاکر اسے دور کرنا شامل ہے۔
یہ اہم تحقیق امریکا میں 7 لاکھ 20 ہزار سابق فوجیوں سے ایک سروے کے ذریعے کی گئی اس حوالے سے ان کے طبی ریکارڈز کا بھی تجزیہ کیا گیا۔
اس میں شامل گروپس کی زندگی کے دورانیے کو ٹریک کیا گیا تاکہ دیکھا جاسکے کہ ان میں سے ہر ایک کتنے طویل عرصے تک زندہ رہا۔
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ خواتین جو 40 برس کی عمر میں یہ تمام 8 عادات اپناتی ہیں تو وہ اوسطاً ان خواتین سے 21 برس زیادہ لمبی زندگی پاسکتی ہیں جو کہ ان میں سے کوئی بھی عادت نہیں اپناتیں۔
جبکہ 40 سال کی عمر کے وہ مرد جو یہ عادات اپناتے ہیں ان کی عمر ان مردوں سے 24 برس تک زیادہ طویل ہوسکتی ہے جو اس پر عمل نہیں کرتے۔
جن سابق فوجیوں پر یہ تحقیق کی گئی ان کی عمریں 40 سے 99 سال کے درمیان تھی اور تحقیق کے دوران ان کا فالو اپ کیا گیا ان میں کون کب انتقال کرگیا۔
یہ تحقیق امریکی ریاست الینوئے کے کارل الینوئے کالج آف میڈیسن میں کی گئی اور اس کے سربراہ ڈاکٹر ژوآن مائی نگوین تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے جو نتائج سامنے آئے اسے دیکھ کر ہمیں بڑی حیرت ہوئی کہ ان میں سے ایک، دو، تین یا تمام عادات کو لائف اسٹائل بنانے کا لوگوں پر کس قدر مثبت اثر پڑا۔
Comments are closed.