بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

‘وہ کام کر رہے ہیں جو ہمیں 50 سال پہلے کرنے چاہیے تھے’

وزیراعظم خان نے کہا ہے کہ وہ کام کر رہے ہیں جو ہمیں 50 سال پہلے کرنے چاہئیں تھے ہم وسائل بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم بڑے ہو رہے تھے ملک تیزی سے ترقی کر رہا تھا، مستقبل کیلئے آپ کو لمبی پلاننگ کرنا پڑتی ہے  بھارت میں کھیل کر واپس آکر لگتا تھا کسی غریب ملک سے امیر میں آگیا بھارت بھی ہم سے آگے نکل گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آبادی بڑھ رہی ہے اور وسائل میں کمی ہو رہی ہے نئےشہر بنانے سےملکی دولت میں اضافہ ہوگا، صنعتیں بحال ہوں گی زراعت میں ریکارڈ ترقی ہوئی ہے پاکستان میں اتنی گائے ہیں پھر بھی خشک دودھ درآمد کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منصوبوں پر عمل درآمد بہت سست روی کا شکار ہوتا ہے ہم منصوبے شروع کر دیتے ہیں،عمل درآمد سست ہوتا ہے ہمارے شہر آلودہ ہو چکے ہیں لاہور زندہ مثال ہے، ماحول دوست بجلی کی پیداوار کیلئے 10 ڈیم بنا رہے ہیں 2018 سے اب تک ایک ارب درخت لگائے ہیں جب کہ 2023 تک 10 ارب درخت ملک میں لگائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایجوکیشن سسٹم میں یکساں تعلیمی نصاب لا رہے ہیں ہیلتھ کارڈ کے ذریعے کہیں سے بھی علاج کرایا جا سکتا ہے یہ صرف ہیلتھ کارڈ نہیں پورا ہیلتھ سسٹم ہے۔

You might also like

Comments are closed.