بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وہ وقت دور نہیں جب کشمیر اور فلسطین بھی آزاد ہوں گے، گورنر پنجاب

گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے جشن آزادی کے موقع پر جاری پیغام میں کہا کہ انشاء اللّٰہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر اور فلسطین بھی آزاد ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ الحمد للہ پاکستان کا دفاع مضبوط ترین ہاتھوں میں ہے، پاکستان کے پاس دنیا کی بہتر ین فوج ہے جو دشمن کو بھر پور جواب دیتی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آلراؤنڈر شاہد آفریدی کا یومِ آزادی کی مناسبت سے جاری پیغام میں کہنا ہے کہ ان کی پاکستان سے محبت کی کوئی حد نہیں ہے۔

چوہدری محمد سرور  نے کہا کہ یوم آزادی پر کشمیری اور فلسطینی عوام کی آزادی کیلئے دعا گو ہیں، انشاء اللّٰہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر اور فلسطین بھی آزاد ہوں گے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ عوام جشن آزادی پر کورونا ایس اوپیز کا بھی خاص خیال رکھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.