صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایسا وقت آنے والا ہے جب حکومت کے پاس سرکاری ملازمین کو تنخواہ دینے کے پیسے نہیں ہوں گے، یوں لگتا ہے کچھ دنوں میں لکڑیوں اور کوئلے کا بھی قحط ہوجائے گا۔
کراچی میں گیس کی بندش اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف پیپلز پارٹی کے تحت ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پورے ملک میں گیس کی بندش کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔
سعید غنی نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت ایسی نہیں ہے جو ملکی سطح پر ایک ہی روز مظاہرے کررہی ہو، نا لائق اور نا اہل حکومت ہم پر مسلط کردی گئی ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کہا گیا لوگ دنیا بھر سے نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے۔ لوگ یہاں گیس ڈھونڈرہے ہیں، لوگوں کو گھر نہیں ملے لیکن کراچی میں گھر ٹوٹے ضرور ہیں۔
سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو چور کہتے ہیں لیکن ہمارے دور میں قیمتیں کم تھیں۔
Comments are closed.