بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وہ لوگ مسلط کیے گئے ہیں جن پر کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں،  عمران خان

اسلام آباد:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آج وہ لوگ مسلط کیے گئے ہیں جن پر اربوں روپے کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں،آج اس حکومت نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں،ان کا صرف ایک مقصد تھا کسی طرح این آر او مل جائے۔

عمران خان نے کہا کہ ان لوگوں نے ہماری حکومت گرانےکے لیے این آر او حاصل کیا،ان کا نظریہ پیسہ ہے،سازش کرنے والوں کو عوام قبول نہیں کریں گے، سندھ  بلدیاتی انتخابات میں15فیصد امیدواروں نے ڈر کی وجہ سے حصہ نہیں لیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ کشمیریوں کی قربانیوں کونظراندازکرکےبھارت سےدوستی کرلیں گے، کیا حمزہ شہباز وزیراعلیٰ بننے کے اہل ہیں؟نوازشریف کی کرپشن پر فلمیں بنی ہوئی ہیں،ہماری حکومت میں معیشت بہتری کی طرف جارہی تھی۔

عمران خان نے مزید کہاکہ آصف زرداری کو مسٹر ٹین پرسنٹ کہاگیا، میں نے کبھی  پاکستان میں اس طرح کا فاشزم نہیں دیکھا، مجھے کچھ ہوا تو قوم کو بتائیں گے کہ ذمہ دار کون ہے؟

انہوں نے مزید کہاکہ یہ امریکا کواڈےبھی دیں گے،اورکسی نئی امریکی جنگ میں پڑجائیں گے، امریکا خوش نہیں تھا کہ پاکستان ایک آزاد خارجہ پالیسی بنائے،ان لوگوں کو موقع ملے تو اسرائیل کو بھی تسلیم کر لیں۔

You might also like

Comments are closed.