عام طور پر وہیل مچھلی خطرناک تصور کی جاتی ہے اور سمندر کا سفر کرنے والے افراد وہیل نظر آنے پر دم بخود رہ جاتے ہیں۔
لیکن بیلوگا نسل کی وہیل مچھلی بالکل ڈولفن کی طرح انسانوں سے دوستی کرلیتی ہے۔
ناروے میں ایک سیاح خاتون کا آئی فون سمندر میں گر گیا تو بیلوگا وہیل نے اسے وہ فون واپس لا کر دیا۔
فون واپس کرنے کے بعد چند سیکنڈز کے لیے وہیل نے داد و تحسین وصول کرنے کے لیے منہ کھولے رکھا۔
سمندر میں گرنے والے فون ملنا ناممکنات میں سے ہے لیکن وہیل مچھلی نے خاتون کو فون واپس کیا جس پر وہ خوش ہوگئیں۔
Comments are closed.