منگل 13؍رمضان المبارک 1444ھ4؍اپریل2023ء

وہاڑی کی تحصیل بورے والا میں دکان سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والا میں دکان سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع مطابق نواحی گاؤں 255 ای بی کے رہائشی دونوں افراد فہیم اور نذیر کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا جو سلائی کڑھائی کا کام کرتے تھے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان دونوں افراد کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے ۔

تھانہ گگو منڈی پولیس نے دونوں مقتولین کی لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.